ملتان، ماڈل پولیس سٹیشنز بنانے پر کام تیز، ایڈیشنل آئی جی

ملتان، ماڈل پولیس سٹیشنز بنانے پر کام تیز، ایڈیشنل آئی جی

  

ملتان (نیوز  ر پو رٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان میں ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے ہمیں کیش نہیں بلکہ سیکورٹی کیمروں اور دیگرتنصیبات کی شکل میں معاونت فراہم کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ جن لوگوں کے گھروں کے باہراورگلیوں میں کیمرہ جات لگائے ہوئے ہیں ان کو بھی پولیس کنٹرول روم سے منسلک کرکے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ہیں۔ہماراسسٹم اب بہت بہترہوگیاہے مزید بہتری بھی کررہے ہیں،اس میں شک نہیں کہ ایف آئی آر فوری درج ہونی چاہیے تاہم تھانوں میں چند ایشوز سامنے آرہے ہیں ان پربھی جلدہی قابو پالیں گے،تھانہ کلچر میں کانسٹیبل کی سطح تک بہتری آئی ہے یہ سب تعلیم اورتربیت کی وجہ سے ہے تاہم ابھی کچھ عناصر کی وجہ سے محکمہ بدنام ہوتاہے اس کاتدارک کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ معیشت اورسیکورٹی دونوں لازم وملزوم ہیں،سیکورٹی غیریقینی ہوتوکاروبار نہیں چلتامیں اپنے افسران کوکہتاہوں کہ جوہمارے وسائل ہیں ہمیں اسی کے مطابق بہترین نتائج دینے میں کمی بیشی کو آپس میں مل کرحل کرناہے ہم ماڈل پولیس سٹیشنزبنانے پرکام کررہے ہیں۔آہستہ آہستہ تمام تھانے ماڈل تھانوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔شہرمیں ٹریفک بلاک کی بڑی وجہ تعلیمی اداروں کاایک وقت میں کھلنے اوربندہوناہے،مشاورت کی ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے آدھے آدھے گھنٹے کے وقفے سے بند اورکھلیں،ایک سوال کے جواب میں ظفراقبال اعوان نے کہاکہ ساوتھ پنجاب سیکرٹریٹ کے نوٹیفیکشن کی منسوخی کے بارے میں تبصرہ نہیں کرسکتا تاہم میرا آفس بھرپور طریقے سے فعال بھی ہے اوراپنے قانونی اختیارات کے مطابق مکمل کام کررہاہے۔اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر صنعتی وکاروباری سیکٹرکیش ٹرانزیکشن کی ہمیں پہلے سے اطلاع دیں ہم سیکورٹی فراہم کریں گے اسی طرح اگرآپ لوگوں کے پاس غیرملکی مہمان یافنی ماہرین آئیں تو ان کی بھی ہمیں بروقت اطلاع دیں تاکہ مکمل سیکورٹی فراہم کی جاسکے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک سیف سٹی پروجیکٹ مکمل نہیں ہوتا کیمرہ جات کی تنصیب اوردیگرمعاملات میں صنعتی وکاروباری سیکٹرکے پولیس کے ساتھ تعاون اورمشاورت سے ہم بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے لئے ہم چیمبر اوردیگر کاروباری سیکٹرزکے نمائندہ افرادسے میٹنگ کے لئے ہروقت حاضرہیں۔اس موقع پرایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین،ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی اوردیگرممبران نے کہاکہ 15کی کال پہلے لاہور جاتی تھی پھرجہاں سے کال کی جارہی ہوتی تھی وہاں اس کاردعمل دیاجاتاہے سسٹم کو ٹھیک کرکے اس کاردعمل فوری طورپرمقامی سطح پرہی دیاجاناچاہیے۔ایف آئی آرکے فوری اندارج اورشہر اورنواحی علاقوں خصوصاانڈسٹریل ایریازمیں نائٹ سیکورٹی کویقینی بنایاجائے،شہر کی سڑکوں پرٹریفک بلاک کے تدارک کے لئے سپیشل پلان بنائے جائیں،پرانے ڈرائیونگ لائسنس جوکمپیوٹرائزڈنہیں ہوسکے ان کو خصوصاسینئر سٹیزن کے لائسنس کمپیوٹرائزڈکئے جائیں جدید پولیسنگ کانظام لایااور تھانوں کی اپ گریڈیشن کی جائے اورپولیس کی جانب سے تشکیل شدہ مختلف کمیٹیوں میں ملتان چیمبرکو بھی نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہاکہ انڈسٹریل سٹیٹ میں ایک پولیس چوکی قائم کی جائے جبکہ وہاں آٹھ آٹھ گھنٹے کی شفٹ میں موبائل اورگشت کو یقینی بنایاجائے،اس کے لئے فنڈنگ اوراگروہیکلزکی ضرورت ہوتو وہ انڈسٹریل سٹیٹ کے صنعتکافراہم کرنے کوتیارہیں۔

ایڈیشنل آئی جی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -