پی آئی اے، ڈیرہ میں 30اپریل سے بکنگ آفس بند کرنیکا فیصلہ

    پی آئی اے، ڈیرہ میں 30اپریل سے بکنگ آفس بند کرنیکا فیصلہ

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ایئر پورٹ سے پروازوں کی بندش کے بعد ڈیرہ غازیخان میں پی آئی اے بکنگ آفس کو بھی بند کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے،ڈیرہ غازیخان کے چیمبر آف کامرس کی طرف سے پروازوں کی بحالی اور بکنگ آفس بند نہ کر نے کا مطالبہ،اس سلسلہ میں مزید معلومات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفس کی طرف سے ڈیرہ غازیخان میں بکنگ آفس 30اپریل سے بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بارے میں  متعلقہ عملہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے پی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 آئی اے کے اس فیصلہ پر چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ جلال الدین رومی سینئر نائب محمد لطیف خان پتافی، نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی سابق صدور چیمبر آف کامرس خواجہ محمد یونس،سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدور چیمبر سردار شہباز علی خان نصوحہ،شیخ طارق اسماعیل قریشی، ایگزیکٹو ممبران چیمبرخلیل خان علیانی، اشفاق سرور دستی، حافظ سیف اللہ پتافی، مرزا محمد اقبال، مرزا ظفر اقبال،عبدالکریم خان کھوسہ، شکیل احمد راج، محمد یونس خان، شاہد مشتاق، میاں مظفررحمان کلیم، مہر محمد باقر چھینہ، اور محمد مجاہد ملک سیکریٹری جنرل چیمبرنے تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے چیئر مین پی آئی اے سے مطالبہ کیا کہ دفتر کو بند نہ کیا جا ئے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئر مین،وزیر ہوابازی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ ایئر پورٹ میں توسیع کر کے پروازیں بحال کی جا ئیں کیو نکہ ڈیرہ غازیخان سے چھ لاکھ افراد مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں حصول روزگار کے لئے مقیم ہیں اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور ملتان ایئر پورٹ پر آنے اورجانے والی پروازوں میں پچاس فیصد سے زائد مسافروں کا تعلق،ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے علاقوں سے ہوتا ہے ڈیرہ غازیخان ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازیں بھی بھر پور چلتی رہی ہیں اور یہ ایئر پورٹ آپریشنل ہو نے کے دوران منافع بخش رہا ہے ڈیرہ چیمبر کے ممبران،صنعتکاروں سے وزیر اعظم پاکستان،وزیر ہوا بازی اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ ایئر پورٹ میں توسیع کر کے اسے قومی،بین الاقوامی پرواز کے لئے کھولا جائے اور پی آئی اے آفس کو بند نہ کیا جا ئے۔ 

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -