لوکل ٹرانسپورٹ کی بندش، رکشوں کی چاندی، کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے 

لوکل ٹرانسپورٹ کی بندش، رکشوں کی چاندی، کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیئے 

  

 لاہور (دیبا مرزا سے،تصاویر؛۔ ندیم احمد)لاہور شہر میں لو کل ٹرانسپورٹ میٹرو بس سروس، ایل ٹی سی سروس بند ہو نے کے با عث شہر کے باسیوں کو شد ید پریشا نی کا سا منا،چنگ چی رکشوں کی بھر ما،کورونا ایس او پیز کی دھجیا ں اڑا دی گئیں۔دوسری جانب شہر سے با ہر لے جا نے والی ٹرانسپو رٹ کے کرا یو ں میں سو فیصد تک اٖضا فہ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ٹرا نسپو ٹرز کا وا ویلا،اگر کرونا ایس اوپیز پر عمل کر نا ہے تو پھردو فرد والی سیٹ پر ایک سواری کو ہی بیٹھانا ہو گا تو کرا یہ بھی ڈبل ہی ہو گا ہم پر تو پہلے سے ہی ٹیکسز کی بھر ما ر ہے مزید نقصان بردا شت نہیں کر سکتے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق  لاہور میں کر ونا کے تیزی سے پھیلا ؤ کے بعد لو کل ٹرا نسپو رٹ پر پا بند ی لگا دی گئی تھی جس کے با عث شہریو ں کو پر یشا نی کا سا منا ہے۔واضح رہے کہ میٹرو بس سروس اور ایل ٹی سی کے روٹس پا بندی کے با عث بند ہیں لیکن اس کے برعکس لا ہو ر کی پیشتر سڑکو ں پے چنگ چیوں کی بھر ما ر ہے جس پر بیٹھنے وا لی سواری نے نہ تو ماسک پہنا ہو تا ہے اور نہ ہی کو ئی سوشل فا صلہ کا خیا ل رکھا جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے شہر یو ں میں کر و نا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔جبکہ دوسری جانب شہر سے با ہر لے جا نے والی ٹرانسپو رٹ کے کرا یو ں میں سو فی صد تک اٖضا فہ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔ شہریو ں اکرا م، شبیر، با با عنا یت، بشیرا ں بی بی ودیگر  نے روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم تو مہنگا ئی کے ہا تھوں پریشا ن ہیں رشتہ دا روں سے ملنے کے لئے دوسر ے شہر تا جا نا ہی پڑتا ہے اتنی مہنگا ئی میں تو انسا ن صرف خو شی غمی میں ہی شرکت کر تا ہے اب وہ بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دو بندوں کے کرا ئے میں ایک سفر کر تا ہے اس حکو مت نے تو ہمیں زندہ درگو کر دیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمار ی وزیر اعلی سے اپیل ہے کہ کرا یو ں میں اضا فہ کا فوری نو ٹس لیا جا ئے۔

رکشوں کی چاندی

مزید :

صفحہ اول -