کرونا، ویمن یونیورسٹی ملتان بند  صرف آن لائن کلاسز،داخلہ فائنل

کرونا، ویمن یونیورسٹی ملتان بند  صرف آن لائن کلاسز،داخلہ فائنل

  

 ملتان(جنرل رپورٹر)ایچ ای ڈی کی ہدایت پر ویمن یونیورسٹی ملتان بند کردی گئی،کلاسز آن لائن ہوں گی، سیکورٹی اور صفائی پر مامور عملہ روٹیشن پالیسی کے تحت آئے گا، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ویمن یونیورسٹی (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

ملتان کی انتظامیہ کیمپس بند کرنے کافیصلہ کرلیا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یونیورسٹی میں فزیکلی حاضری نہیں ہوگی،اکیڈمک سرگرمیاں آن لائن ہوں گی، تمام ہاسٹلز تاحکم ثانی بند رہیں گے، فیکلٹی آف سائنسز کی طالبات 16اپریل سے قبل اپنی لیبارٹری کا کام مکمل کریں، تمام فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسر گھر پر بیٹھ کرکام کریں گے، تاہم ضرورت پڑنے پر ان کو بلایا جاسکے گا، رمضان میں یونیورسٹی کے اوقات کار صبح 10 بجے سے 2 بجے دوپہر تک ہوں گے۔

یونیورسٹی بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -