بیوی نے شوہر مار ڈالا، حادثہ میں ایک ہلاک، بوری بند لاش برآمد

بیوی نے شوہر مار ڈالا، حادثہ میں ایک ہلاک، بوری بند لاش برآمد

  

ملتان، قصبہ کالا، رحیم یارخان(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان) تین روز قبل لاپتہ ہونیوالا 24سالہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے،پولیس نے موقع پرپہنچ کر(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

نعش قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کیمطابق تھانہ ممتازآبادکیعلاقے قاسم پور نہر گورنمنٹ پولٹری فارم کھیت سے بوری بند نعش پائی گئی جس کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بوری بند نعش جس کی شناخت علی رضا کینام سے ہوئی قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی گئی،پولیس کیمطابق تین روز قبل نوید کالونی کا رہائشی علی رضا اچانک گھر سے لاپتہ ہوگیاتھا جسکے اہل خانہ نے گمشدگی کی اطلاع بھی متعلقہ پولیس کو دی ہوئی تھی جس کی بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے۔ موقع سے فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کرنیکے بعد ازاں پوسٹ مارٹم رپورٹ حقائق منظرعام پر لاکر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تاہم تفتیش شروع کردی ہے  پل گاجری والی کے نزدیک انڈس ہائی وے روڈ پر تین موٹر سائیکل تیز رفتار کار کی زد میں آگئے جس سے موٹر سائیکل پر سوار  محمد قاسم ولد احمد بخش سکنہ شیرو دستی جانبحق جبکہ دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے.واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید کاروائی شروع کر دی.واضح رہے انڈس ہائی وے پر کئی سینکڑوں جانیں جاچکی ہیں کوایی دن ایسا نہیں گزرا کہ انڈس ہائی وے پر حادثہ نہ ہوا ہو تاہم ابھی تک حکومتی عہدیداروں کے کان تک جوں نہ رینگی..تھانہ اسلام گڑھ کی حدود چک 121 ون ایل کے رہائشی محمد نیاز نے پولیس کو اپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ گھریلو رنجش پر اسکی بھابھی سلمی بی بی نے خاتون رحیماں بی بی اور اللہ ڈتہ کی مدد سے دو ملزمان محمد اختر اور محمد اصغر کی ایما پر اسکے بھائی محمد فیاض کو26ستمبر2020 کوکھانے میں زہر دے دیا جس کے نتیجے میں اسکی حالت تشویشناک ہوگئی۔بیہوشی کی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اسکا بھائی محمد فیاض 29ستمبر کو جانبر نہ ہوسکا اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے ہسپتال پہنچ کر مقتول محمد فیاض کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری منتقل کردی جبکہ ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ مقتول کی میڈیکل رپورٹ آمد پر پولیس نے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں بھابھی سمیت پانچ ملزمان کے خلاف قتل اود دیگر دفعات کا مقدمہ سات ماہ بعد درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مقدمات درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -