ڈیرہ، منشیات فروش سے 8کلو چرس برآمد
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) منشیات فروش سے 8 کلو گرام چرس برآمد کرلی ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ڈی پی او عمر سعید ملک (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
کی خصوصی ہدایت پر کریک ڈاؤن جاری ہے اسی طرح مخبر کی اطلاع پر ایک کاروائی میں شمس اللہ ولد جمال خان قوم شیخ سکنہ لورالائی کے قبضہ سے 08 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے اور گرفتار کئے گئے ملزم کو حوالات میں بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
چرس برآمد