پی پی،اے این پی کے نا مناسب رویے سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا

 پی پی،اے این پی کے نا مناسب رویے سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی نے نا مناسب طریقہ کار اختیار کیا سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے الیکشن کے وقت دونوں جماعتوں نے پی ڈی ایم کے طے شدہ اصول کی خلاف ورزی کی جس پر ان سے پی ڈی ایم نے وضاحت طلب کی مگر یہ لوگ الٹا پی ڈی ایم کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ میڈیا کے ذریعے دونوں جماعتیں اپنے غصے کااظہار کرنے کی بجائے پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں آکر وضاحت دے دیتیں تو آج یہ صورت حال پیدا نہ ہوتی جو آج ہو چکی ہے ان دونوں جماعتوں نے پی ڈی ایم کی کاز کو نقصان پہنچایا ہے اور جارحانہ ردعمل دیکر اپوزیشن کی تحریک کو شدید دھچکا لگایا ہے۔
غفور حیدری 

مزید :

صفحہ اول -