پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے

پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے

  

تحریک انصاف کی رہنما عند لیب عباس نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم کوئی سیاسی اتحاد نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا ایک ٹولہ ہے جو کہ حکومت کے خلاف صرف اس لئے اکھٹے ہوئے تھے کہ اپنی اپنی کرپشن کی لوٹ مار کو تحفظ دیا جا سکے ان لوگوں کو نہ تو پہلے عوام سے کوئی مطلب تھا اور نہ ہی اب یہ لوگ عوامی مفاد کی سیاست کررہے ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو توڑنے کی سازشیں کرتے کرتے خود ہی ٹوٹ گیا اور اب پھر بہت جلد یہ لوگ ماضی کی طرح ایک دوسرے کا گریبان پکڑتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

عند لیب عباس 

  

مزید :

صفحہ اول -