ملزمان کیخلاف کارروائی، بیٹی آمنہ کو بازیاب کرایاجائے،محمد امین

ملزمان کیخلاف کارروائی، بیٹی آمنہ کو بازیاب کرایاجائے،محمد امین

  

ملتان (وقا ئع نگار)بابا محمد امین نے ملتان پریس کلب میں ناصر جٹ کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے الزام لگایا  کہ ملزم سکندر زمان  نے ایک سال پہلے میری 16سالہ بیٹی کو اغوا کیا اور گزشتہ روز  ملزم سکندر زمان جو اشتہاری بھی ہے کی 15 پر 10 بجے اطلاع دی جس پر 15 نے متعلقہ تھانہ بی زیڈ کو اطلاع کی۔سب(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 انسپکٹرفیصل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم سکندر زمان کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف پرچہ20/295بجرم 365/Bاپنے رجسٹر پر نمبر 4 پر درج کیا اور ہمیں متعلقہ تھانے رابطہ کروانیکا کہاجس پر متعلقہ تفشیشی محمد طارق  تھانہ صدر لالا موسی نے تھانیدار محمد فیصل سے رابطہ کیا۔بعد ازاں تھانہ بی زیڈ  محررکو اپنی روانگی کی اطلاع دی تقریبا 4 گھنٹے بعد ملزم سکندر زمان کے والد  اپنی ٹیم کے ہمراہ آئے اور ایس ایچ او امین جھنڈیر  نے مجھ سے تمام کاغذات وارنٹ گرفتاری لینے کے بعد مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے تھانہ سے نکال دیا اور ملزم سکندر زمان کو بھی رہا کر دیا میری اعلی حکام وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میری بیٹی آمنہ کو بازیاب کروایا جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

پریس کانفرنس 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -