ملتان ڈویژن،ریلوے سٹیشنوں پر  چھاپے مارنے کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

ملتان ڈویژن،ریلوے سٹیشنوں پر  چھاپے مارنے کا فیصلہ، ٹیمیں تشکیل

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر کی جانب سے ریلوے ملتان ڈویژن میں اسٹیشنوں پر اچانک چھاپے مار کر کارکردگی جانچنے کے لئے ٹیموں کی تشکیل دے دی گئی ہے،اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر نے اے سی  او کی ڈیوٹی لگا دی گئی تھی  اے سی او نے  مختلف دنوں میں ملتان سٹی گڈز ا سٹیشن پر چھاپے ماریں  اور (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

رپورٹ ڈی ایس ملتان کو جمع کروائی،ا س  حوالے سے  ڈی ایس ملتان نوید مبشر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملازم کوتاہی کرتا ہوا یا ڈیوٹی پر غفلت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلے میں اگر کسی بھی شہری کی کوئی شکایات ہو تو وہ ڈی ایس ریلوے ملتان نوید مبشر سے تحریری طور پر رابطہ کر سکتا ہے یا اس نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔

ٹیمیں تشکیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -