پاکستان پٹروسی ممالک سے لاتعلق رہ  کر ترقی نہیں کرسکتا، میاں زاہد حسین

پاکستان پٹروسی ممالک سے لاتعلق رہ  کر ترقی نہیں کرسکتا، میاں زاہد حسین

  

  ملتان (نیوز  ر پو رٹر) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے (بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے سرد جنگ کے عروج میں بھی روس اور مغربی ممالک کے مابین تجارت بند نہیں ہوئی تھی اس لئے ہمیں بھی بڑھتی ہوئی غربت کم کرنے کے لئے اصولی موقف پر کمپرومائیز کئے بغیرتمام پڑوسی ممالک سے کھل کر تجارت کرنی چائیے۔ کشمیر کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا جب تک پاکستان معاشی لحاظ سے اتنا مستحکم نہ ہو جائے کہ بھارت سمیت کوئی ملک اسے ناراض کرنے کا خطرہ نہ مول لے سکے کیونکہ تمام سفارتی و سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں اورجنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سارک کے خطے کی ترقی رکی ہوئی ہے جس میں بنیادی کردار پاکستان اور بھارت کے مابین تنا کا ہے۔ بھارتی تعصب،ہٹ دھرمی اور جنگی جنون کی وجہ سے افریقہ سے زیادہ غریب اس خطے میں رہتے ہیں اور انکا معیار زندگی مسلسل گر رہا ہے جسے بہتر بنانے کا سب سے سہل راستہ رواداری اورباہمی تجارت ہے۔ پاکستان پڑوسی ممالک سے سرد تعلقات یا لا تعلق ہو کر ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو ستر سال میں ہو جاتا اس لئے متعلقہ پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ چین نے ایران میں چار سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کر لیا ہے جس سے ایران کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

میاں زاہد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -