ملتان، مختلف علاقوں میں سرچ  آپریشن، 3افراد گرفتار، تحقیقات شروع

  ملتان، مختلف علاقوں میں سرچ  آپریشن، 3افراد گرفتار، تحقیقات شروع

  

 ملتان (وقائع نگار)پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ مخدوم رشید اور سیتل ماڑی کے علاقوں محلہ خواجہ غریب نواز، لاری اڈہ اور وہاڑی چوک کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کیدوران (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور عارضی رہائشی / کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔اس دوران ایک پسٹل 9MM برآمد ہوا۔ایک ملزم کو منشیات فروشی کے الزام میں جبکہ 01 ملزم کو عارضی رہائشی ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔  سرچ آپریشن کے دوران کل 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔39 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

تحقیقات شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -