جام پور، باردانہ کی تقسیم کیلئے انٹری شروع

جام پور، باردانہ کی تقسیم کیلئے انٹری شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 جام پور(نامہ نگار)گندم کی خریداری کے لئے فوڈ سنٹر میں باردانہ پہنچا دیا گیا 16ہزار میٹرک ٹن گندم کا ٹارگٹ مقرر(بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
کردیا گیا باردانہ کی تقسیم کے لئے انٹری شروع کردی گئی تفصیل کے مطابق جام پور کے 16ہزار میٹرک ٹن گندم کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے فوڈ سنٹر پر باردانہ پہنچا دیا گیا فوڈ انسپکٹر عمر فاروق بغلانی نے فوڈ سنٹر میں سٹاف سے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ باردانہ کی تقسیم کے لئے آن لائن سسٹم کے تحت رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے.10سے 11اپریل کو باردانہ تقسیم کردیا جائے گا 100بوری کی کال ڈیپازٹ 18ہزار 600سوروپے مقرر کی گئی ہے اوپن پالیسی کے تحت کاشتکار اور آڑھتی 5سو بوری باردانہ کی حاصل کرسکتا ہے عمر فاروق بغلانی کے مطابق 15اپریل سے گندم کی خریداری کا عمل باقاعدہ سے شروع کردیا جائے گا جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
انٹری شروع