باردانہ کی فراہمی، انتظامیہ طریقہ کار کو مزید  بہتر کرے، کاشتکار چوہدری آصف کمبوہ

باردانہ کی فراہمی، انتظامیہ طریقہ کار کو مزید  بہتر کرے، کاشتکار چوہدری ...

  

  خانیوال (بیورونیوز)پیپلز پارٹی کسان ونگ تحصیل صدر چوہدری آصف کمبوہ نے کہا کہ گندم کی فصل تیار ہے کسان و(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

 کاشتکار بار دانہ کے حصول کے لیے خریداری مراکز پر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں جبکہ موسمی حالات بھی مسائل کا باعث بن رہے ہیں ان حالات میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسانوں کو بار دانہ کی فراہمی کے عمل کو آسان و تیز بنا ئے وہ صحافیوں کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ نا اہل حکمران ٹولہ جب سے اقتدار پر مسلط ہوا ہے ہر شعبہ تبا ہو کر رہ گیا محض اپنے حواریوں اور کمیشن مافیا کو نواز نے کے لیے ملکی زراعت کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

آصف کمبوہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -