ڈاکو لیڈی ڈاکٹر کو لوٹ کر فرار
ملتان(وقائع نگار)تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے لیڈی ڈاکٹر کو بھی نا چھوڑا۔سونے کی انگوٹھیاں اور چوڑیوں چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس قانونی (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
کارروائی شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں لیڈی ڈاکٹر شازیہ خلیق اپنی کار پر سوار ہوکر جب عسکری چیک پوسٹ شیر شاہ روڈ پر پہنچی تو اچانک دو نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آگئے۔جہنوں نے اسلحہ کے زور پر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر دو سونے کی چوڑیاں اور چار انگوٹھیاں چھین لیں۔اور موقع سے فرار ہوگئے۔خاتون نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔اور کارروائی کیلئے تھانے درخواست جمع کروا دی ہے۔
لوٹ کر فرار