کوٹ ادو، نامعلوم افراد کی شہریوں پر فائرنگ

کوٹ ادو، نامعلوم افراد کی شہریوں پر فائرنگ

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ آغوش میرج ہال کے قریب 9 بجے شب رانا جنید مشتاق اپنے رشتے دار رانا ارسلان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

سوار کوٹ ادو آ رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ان پر فائرنگ کردی فائرجنید مشتاق کی پنڈلی میں لگے فائرنگ کرنے والا نامعلوم شخص فائرنگ کے بعدموٹر سائیکل پرفرار ہوگیا،  اطلاع پر ایس ایچ او پولیس عصمت عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمی جنید مشتاق کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادولایا گیا تاہم تشویشناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ ساتھی رانا ارسلان بھی معمولی زخمی ہوگیا، پولیس سٹی کوٹ ادو نے نامعلوم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -