آر پی او کا تھانہ صدر ڈیرہ کا دورہ فرنٹ ڈیسک، اسلحہ خانہ، حوالات  کا معائنہ، ملازمین سے ملاقات

آر پی او کا تھانہ صدر ڈیرہ کا دورہ فرنٹ ڈیسک، اسلحہ خانہ، حوالات  کا معائنہ، ...

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) آر پی او فیصل رانا  نے جدید ترین (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

سہولیات سے آراستہ آئی جی، سپیشل اینیشیٹو، تھانہ صدر کادورہ کیاجدید فرنٹ ڈیسک،تھانہ کے ریکارڈ،اسلحہ خانہ اور حوالات کا معائنہ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر تھانہ صدر ڈی جی خان کو سپیشل اینیشیٹو پولیس سٹیشن کا درجہ دیا گیا،جس کو اس قدر جدید ترین سہولیات  سے آراستہ کیا گیا کہ اسے عالمی رینگنگ کا پولیس اسٹیشن کہا جا سکتا ہے،ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے گزشتہ روز اس تھانہ کا دورہ کیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آر پی او کو گارڈ آف آنر پیش کیا،آر پی او نے تھانہ میں بنائے گئے جدید فرنٹ ڈیسک،اسلحہ خانہ،حوالات اور ریکارڈ کا معائنہ کیا،اس موقع پر آر پی او فیصل رانا  نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ویڑن یہی ہے کہ عوام کو تھانوں میں ایسی سہولیات ملیں جن سے استفادہ کر کے وہ قانون کے مطابق انصاف حاصل کر سکیں،آئی جی پنجاب انعام غنی کی خصوصی توجہ سے جدید سہولیات کے بعد تھانوں کو سپیشل اینیشیٹو کا درجہ دیا گیا،آر پی او نے کہا کہ اس طرح کے تھانے معاشرے میں پولیس کا مثبت اور قانون پسند چہرہ پیش کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ تھانے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں اسی طرح یہاں پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو بھی ہر حوالے سے ماڈل ہونا چاہیے،آر پی او نے کہا کہ تھانوں میں اس طرح کی پولیسنگ ہونی چاہیے کہ عوام اس کی مثال دیں انہوں نے کہا کہ بتدریج تمام تھانوں کو اس طرح کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ کر دیا جائے گا۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -