حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، جہانزیب کھچی

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کر نے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے اور جنوبی پنجاب میں ترقیاتی فنڈز بھر پور طریقے سے مہیا کیئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم ایس ڈاکٹر عطاء محمد ظفر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو رول بیک کرنے کی سازش حکومت نے ناکام بنا دی ہے اور ایسا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ذمہ دار عناصر کیخلاف کاروائی کی جا رہی ہے ہماری استدعا پر وزیر اعلیٰ (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
پنجاب نے وہاڑی کو براستہ عبد الحکیم موٹر وے سے لنک کرنے کیلئے سات ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں اور اس رقم سے ون وے روڈ کے ذریعے ضلع وہاڑی کو موٹر وے تک رسائی دی جائیگی اسی طرح وہاڑی تا لودھراں بھی ون وے روڈ کی منظوری ہو چکی ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے یہ علاقے ترقی سے رہمکنار ہوں گے عشائیہ میں علی رضا خان کھچی، سید اظہر عباس بخاری، ڈاکٹر راؤ محمد خلیل، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، محمد طارق عزیز، سید آصف نواز رضوی ایڈووکیٹ، سعید احمد گلشن، تحسین یزدانی سمیت دیگر معززین شریک تھے۔
جہانزیب کھچی