ٹرائبل ایریا، زائد العمر افراد کی بھرتیاں   ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ملتوی

ٹرائبل ایریا، زائد العمر افراد کی بھرتیاں   ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)   مشرف دور میں ٹی ایم اے ٹرائبل ایریا(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
 میں ٹی ایم اے ٹرائبل ایریا میں زائد العمر افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا 12 ویں اسکیل کے اسٹینو گرافر مختیار جتوئی کو قوانین کے برعکس 16 ویں اسکیل میں ترقی۔ بعدازاں وہی ملازم چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ تعینات ہوا، جس نے آڈٹ آفیسر کلیم اختر کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ جس پر شہری سلیم گورمانی نے چند ماہ قبل چیئرمین نیب کو انکوائری کے لئے درخواست دی۔ درخواست کے ساتھ کرپشن کے تمام تر ثبوت بھی لف تھے۔ چیئرمین نیب نے نیب ملتان بیورو کو معاملہ کی چھان بین کا حکم دیا۔نیب ملتان نے تمام تر ثبوتوں اور کیس کی نوعیت دیکھتے ہوئے معاملہ اینٹی کرپشن پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔ نیب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ مدعی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر انکوائری نیب آرڈیننس 1999 کے دائرہ کار میں نہیں آتی، اس لئے کیس اینٹی کرپشن کو بھجوایا جا رہا ہے۔ تاہم اس اقدام کے خلاف پٹشنر سلیم ناصر نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا تھا۔
سماعت ملتوی