تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل حکومت سہولیات فراہم کریگی،اویس دریشک

تعلیم کا فروغ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل حکومت سہولیات فراہم کریگی،اویس ...

  

  راجن پور(تحصیل رپورٹر)ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

کہا ہے کے تعلیم ہر فرد کے لیے پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کے لیے سکولوں میں داخل کرائیں اور انہیں معاشرے کا بہترین فرد بنائیں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ماچھکہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور بعد دعا کرائی۔ ان کے ہمراہ ملک مسعود ندیم سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راجنپور اور عطا حسین سیلرہ ڈپٹی ڈی ای او را محمدطارق سلطان خان دریشک اور سردار ممتاز خان دریشک نمائندہ ایم پی اے بھی موجود ھیں۔

اویس دریشک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -