میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان  غلط ادائیگیوں پر ٹھیکیدار گرفتار

میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان  غلط ادائیگیوں پر ٹھیکیدار گرفتار

  

  ملتان (وقا ئع نگار)اینٹی کرپشن ملتان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن (بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

ملتان میں کروڑوں کی ناجائز ادائیگیوں پر ایک ٹھیکیدار کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے  چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ٹھیکیدار ضوریز ابرار لودھی کو گرفتار کرلیا ہے۔جس کی گرفتاری کے بعد مزید ملزمان کی گرفتاریاں بھی عمل لائیں جائیں گیں۔ جن میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے افسران،اہلکاران اور ٹھیکداران  کے نام شامل ہیں۔ناجائز ادائیگیوں کے کرپشن کیس میں  ضوریز ابرار لودھی کی گرفتاری سے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اس کیس سے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔ذدائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان گرفتاریوں سے بچنے کے لیے افسران اور ٹھیکیداروں نے سفارشوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔۔جبکہ اینٹی کرپشن نے مذکورہ  گرفتار ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔جس سے مزید  انکشافات متوقع ہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -