جنرل بس سٹینڈ ملتان، پناہ گاہ کی تزئین  وآرائش کا کام مکمل، خوبصورتی میں اضافہ

  جنرل بس سٹینڈ ملتان، پناہ گاہ کی تزئین  وآرائش کا کام مکمل، خوبصورتی میں ...

  

   ملتان  (سپیشل رپورٹر)جنرل بس اسٹینڈ میں واقع پنجاب کی سب(بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

 سے خوبصورت پناہ گاہ کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے۔پناہ گاہ کے مرکزی گیٹ،لان اور دیواروں پر آرائشی پھولوں سجا دئے گئے ہیں اور پناہ گاہ کے اندر اور باہر خوبصورت رنگ برنگے برقی قمقمے لگادئے گئے ہیں۔رنگ و روغن نے بلڈنگ کی سج دھج میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے گزشتہ روز پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ریونیو محمد طیب خان اور ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ رانا محسن بھی انکے ہمراہ تھے۔پناہ گاہ کی آرائش اور خوبصورتی دیکھ کر ڈپٹی کمشنر نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے مرکزی ہال،سیکنڈ فلور اور پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ مزدوروں،مسافروں اور بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہوں کا قیام بہترین اقدام ہے۔مستحق افراد کی مختلف سیکٹرز میں خدمت وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے۔حکومت کا احساس کفالت پروگرام اس بات کی سب سے بڑی دلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پناہ گاہوں میں بہتریں انتظامات کے حوالے سے واضح احکامات جاری کئے ہیں۔مسافر کو رہائش اور کھانا فراہم کرنا بہت بڑی سعادت ہے۔پناہ گاہ کا باقاعدہ افتتاح ماہ رمضان سے قبل کر دیا جائے گا اور پناہ گاہ میں ٹھہرنے والے افراد کے لئے فری سحری اور افطاری کا انتظام کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پناہ گاہ میں 50 افراد کے لئے رہائش کی گنجائش موجود ہے۔پناہ گاہ کے دوسرے فلور پر خواتین کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان کے گرم موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی بنکر بیڈ تیار کرائے گئے ہیں۔پناہ گاہ میں ٹھہرنے والے افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔پناہ گاہ میں پنکھے،پانی اور واش رومز کے تمام انتظامات موجود ہیں۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -