ضلع ملتان، باردانہ کی آج سے فراہمی شروع،مراکز پر عملہ الرٹ

ضلع ملتان، باردانہ کی آج سے فراہمی شروع،مراکز پر عملہ الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ خوراک ملتان کی جانب سے ضلع بھر میں قائم 17گندم خریداری مراکز پر آج سے کسانوں کو باردانہ جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے(بقیہ نمبر52صفحہ7پر)
 گئے ہیں اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے گزشتہ روز گندم خریداری مراکز پر تعینات سنٹر انچارجوں کو آج سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کسانوں کوسرکاری سطح پر گندم کی خریداری کیلئے باردانہ جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تاہم دوسری جانب بیشتر خریداری مراکز پر خوراک انتظامیہ کی جانب سے سرکاری باردانہ کا سٹاک فراہم نہیں کیا گیا۔جس کے بارے میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ خریداری مراکز پر باردانہ بھجوایا جارہا ہے جن مراکز پر ابھی تک باردانہ کا سٹاک نہیں پہنچا وہ آج تک پہنچا دیا جائے گا۔
عملہ الرٹ