فصلوں کی کم قیمت مقرر ہونے سے کسانوں  کی مشکلات بڑھ گئیں، چوہدری عبدالمطلب

فصلوں کی کم قیمت مقرر ہونے سے کسانوں  کی مشکلات بڑھ گئیں، چوہدری عبدالمطلب

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کسان اتحاد بہاولپورکے ضلعی صدر (بقیہ نمبر54صفحہ7پر)

چوہدری عبدالمطلب نے کہاہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے۔ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہمارا زراعت کا اہم شعبہ اس وقت دگرگوں اور بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔افسوس ناک امر یہ ہے کہ زرعی طور پر خود کفیل پاکستان میں کسان دن بدن بدحال ہوتا جارہا ہے۔ پورے پاکستان کیلئے خوراک پیدا کرنے والا کسان آج دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہا ہے۔حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکارمعاشی بدحالی کاشکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے فصلوں کی کم قیمت مقررکرنے سے کسانوں کوان کی فصلوں کاجائزمنافع ملناتودور کی بات لاگت بھی پوری نہیں ہوتی۔اونے پونے نرخوں پرفصلیں بیچنے کے باعث کاشتکار انتہائی افسردہ دکھائی دیتا ہے۔لوگ کپاس اور گندم کی بوائی کوچھوڑکرچھوٹی فصلیں کاشت کرنے پرمجبور ہیں۔اگر یہی حالات رہے تو ملک میں زرعی شعبے کوزبردست نقصان اور خوراک کی ضروریات کوپوراکرنا ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ملک کا سب سے زیادہ زرخیز حصہ جنوبی پنجاب حکمرانوں کی عدم توجہی کاشکارہے۔وہاں کے لوگوں کوصحت کی بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی کسان دشمن پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پالیسیاں  مرتب کرے جن میں آئندہ کم از کم دس سالوں کیلئے ان شعبوں میں ترجیحات اور ضروریات کاتعین کیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی معیشت کازیادہ تردارومدارزراعت اور اس سے وابستہ افراد سے ہے۔اگر کسان خوشحال ہوگا تو ملک وقو م خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

کسان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -