جرمانوں کا خوف، پرچون فروش خوفزدہ، چینی کی فروخت بند

 جرمانوں کا خوف، پرچون فروش خوفزدہ، چینی کی فروخت بند

  

اڈا جھلار مدینہ+بٹہ کوٹ(نمائندگان پاکستان)جر مانوں کے  خو ف  سے پر چون فروشوں نے چینی کی فروخت بند کر دی ہے تفصیل کے مطابق حکومت کی چینی کی83روپے کلو فروخت کے حکمنامے کے بعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے کاروائیا ں کرتے دکانداروں کو جر مانے (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

کرنا شروع کئے تو دوسری طرف دکانداروں نے جر مانوں کے خو ف کے باعث دکانون پر چینی کی فروخت ہی بند کرنا شروع کردی جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں چینی کی مصنوعی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے، تاجرنمائندوں کے مطابق پر چون فروش دکاندار وں کو جب تک شو گر ملوں اور ڈیلروں کی طرف سے مقررہ سر کاری نرخوں پر چینی دستیاب نہ ہوگی تو وہ مقررہ قیمت پر چینی فروخت نہیں کرسکتے۔ 

فروخت بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -