ڈیرہ: غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں، پلازوں، نادہندگان کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 

ڈیرہ: غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں، پلازوں، نادہندگان کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں، پلازوں،عمارتوں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے واجبات کی وصولی کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے ریونیو عملے کو ریکوری تیز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ایم او ایف محمد احمد، ایم او پی مختیار حسین، ڈی ایم (بقیہ نمبر57صفحہ7پر)

او آر عمر ریاض، اے ایم او ایف مجاہد کریم اور دیگر آفیسران، ریونیو اہلکار کے ساتھ اجلاس کرتے ہوئے چیف کارپوریشن آفیسر جواد الحسن گوندل نے ہدایت کی کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت کے مطابق تمام ملازمین واجبات کی وصولی کے عمل کو تیز کریں بغیر نقشہ عمارتیں، دکانیں، پلازے، غیر رجسٹر کالونیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے جائیں نقشہ منظور اور کالونیوں کو رجسٹر نہ کرانے پر سربمہر کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ واٹرریٹ ریکوری کے حوالے سے کمشنر کی ہدایت پر سروے ٹیمیں بلاکوں میں بھیج دی گئی ہیں شہری اپنے پانی کے کنکشن ریگولر کرائیں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔واجبات ادائیگی نہ ہونے پر کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے ریکوری عملہ کوہدایت کی کہ وہ ہردروازے پر جائیں۔چیف  آفیسر کارپوریشن  جواد الحسن گوندل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کارپوریشن عملہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے پانی کے کنکشن ریگولر کرائیں اور  بقایاجات فوری ادا کریں اور جن لوگوں کے مکان دکانیں بغیر نقشہ تعمیر ہے وہ نقشہ پاس کرائیں تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

کریک ڈاؤن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -