سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو توڑ مروڑ کی پیش کیا گیا، این آئی سی وی ڈی
کراچی (پ ر)ترجمان این آئی سی وی ڈی نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے این آئی سی وی ڈی کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے کو میڈیا کے کچھ حلقوں نے توڑ مروڑ کے پیش کیا ہے۔اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ عدالتِ عظمی نے پروفیسر ندیم قمر، عذرہ مقصود اور داور حسین کی ضمانت میں توسیع کا حکم دیا ہے جبکہ دوسرے آفیشلز کی ضمانت میں توسیع نہیں کی اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ عدالت نے دوسرے آفیشلز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے دوستوں کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ این آئی سی وی ڈی کے آفیشلز کو گرفتار کرنے کا حکم کبھی نہیں دیا گیا تھا بلکہ ان تمام این آئی سی وی ڈی آفیشلز نے ضمانت قبل از گرفتاری لی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گذارش کرتے ہیں کہ وہ این آئی سی وی ڈی کے حوالے کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے ہم سے رابطہ کریں ان کومکمل اور درست معلومات فراہم کی جائے گی۔ مخالفیں مریضوں کو علاج کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں مگر این آئی سی وی ڈی اسی جذبے کے ساتھ پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو بلاتفریق امراضِ قلب کے مہنگے و جدید علاج کی فراہمی کا بالکل مفت سلسلہ جاری رکھے گا۔