آباد سدرن کے چیئرمین دانش رؤف کے والد انتقال انتقال کرگئے

آباد سدرن کے چیئرمین دانش رؤف کے والد انتقال انتقال کرگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے سدرن ریجن کے چیئرمین  دانش بن رؤف کے والد  عبدلرؤف رضا الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔آباد کے سرپرست اعلیٰ محسن شیخانی،چیئرمین آباد فیاض الیاس،سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد ایوب،آباد کے سابق چیئرمینز عارف جیوا،محمد حنیف گوہر،جنید اشرف تالو،محمد حسن بخشی سمیت مختلف سیاسی وسماجی رہنماؤں اور سرکاری افسران نے  دانش بن رؤف سے عبدالرؤف کے انتقال پر  تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے  مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے اور لواحقین  کو صبر کے لیے  اللہ تعالیٰ سے دعا ئیں مانگیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج (7 اپریل2021)  بعد نمازعشا (آٹھ بجکر پنتالیس منٹ) فاروق  اعظم مسجد بلاک۔کے نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -