کراچی:دی کڈنی سینٹر نے کورنگی میں فلٹر کلینک کا افتتاح کیا 

کراچی:دی کڈنی سینٹر نے کورنگی میں فلٹر کلینک کا افتتاح کیا 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دی کڈنی سینٹر نے کورنگی میں فلٹر کلینک کا افتتاح کیا۔اس کلینک کو ایک مخیر خاندان نے عطیہ کیا ہے۔یہ کلینک علاقے کے لوگوں کو جو گردے اور مثانے کے امراض میں مبتلا ہیں معیاری صحت کی سہولیات فراہم کر ے گا۔اس کلینک کے ذریعے نہ صرف مریضوں کی اسکریننگ کی جائے گی بلکہ یہاں مفت طبی مشورہ بنیادی لیب ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی۔اس موقع پر ادارے کے سی ای او ڈاکٹرعاصم احمد نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلٹر کلینک کے قیام اور چلانے میں مدد فراہم کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کڈنی سینٹر ایک رفاہی ادارہ ہے جو پچھلے تین سال سے گردے اور مثانے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو صحت کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -