اے این پی نوشہرہ کینٹ وقاض رفیق سے اسلم حقانی کی ملاقات

اے این پی نوشہرہ کینٹ وقاض رفیق سے اسلم حقانی کی ملاقات

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) اے ایس پی نوشہرہ کینٹ جناب وقاص رفیق سے جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمد اسلم حقانی اور جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی صاحب کی ملاقات گزشتہ روز نوشہرہ کینٹ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والی عورت کے حوالے سے اے ایس پی نوشہرہ کینٹ جناب وقاص رفیق صاحب نے کہاں کہ ہم نے بے حرمتی کرنے والی عورت کو تحویل میں لے کر ان کے کمرے کو سیل کر دیا اور اس کو عدالت کے حکم پر دارالامان منتقل کر دیا دارالامان میں لڑائی جھگڑوں کے بعد ان کو وہاں سے نکال دیا گیا DHQ نوشہرہ کے ڈاکٹروں کی بورڈ کے مطابق ان کو ذہنی مریضہ قرار دیا گیا اس کے بعد ان کو پشاور مینٹل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہسپتال سے رپورٹ طلب کی جائے گی اگر ذہنی مریضہ کی رپورٹ منفی آئی تو  295b کے تحت عدالتی کاروائی ہوگی اس ملاقات میں جائنٹ سیکرٹری قاری ریاض اللہ صاحب،ضلعی عمومی رکن پروفیسر قاری شیراز صاحب اور خطیب مسجد تقوی نوشہرہ کینٹ قاری محمد بلال صاحب بھی موجود تھے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -