کمال اظفر ممتاز بھٹوکی  صحت یابی کے لیے دُعا گو

کمال اظفر ممتاز بھٹوکی  صحت یابی کے لیے دُعا گو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق سینیٹر کمال اظفر نے معروف سیاستدان  ممتاز بھٹوکی علالت پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وہ آج کل کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر زیرِ علاج ہیں۔ کمال اظفر نے ان خیالات کا اظہار بروز 5اپریل ممتاز بھٹو کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر انکی عیادت کے بعد کیا۔ ممتاز بھٹو 70کی دہائی میں بحیثیت سندھ کے گورنر وزیرِ اعلیٰ اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اُ س وقت ذوالفقارعلی بھٹو پاکستان کے وزیرِ اعظم تھے جنہوں نے کمال اظفر کو بحیثیت سندھ کے وزیرِ خزانہ کا قلمدان تفویض کیاتھا۔  کمال اظفر نے 1997کے اوائل میں سابق صدر فاروق لغاری کی صدارتی مدت کے دوران قائم نگراں حکومت میں ممتاز بھٹو کوبحیثیت گورنرسندھ کا نگراں وزیرِ اعلیٰ نامزد کیا تھا۔ممتاز بھٹو کی عیادت کے بعد اپنے تاثرات میں کمال اظفر نے کہا کہ وہ ممتاز بھٹو صاحب کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دُعا گو ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی دعا کی پُر زور اپیل کی۔ختم شد