پیزا ہٹ نے ٹی پی ایل  ٹریکر کو شراکت دار منتخب کرلیا 

پیزا ہٹ نے ٹی پی ایل  ٹریکر کو شراکت دار منتخب کرلیا 

  

کراچی(پ ر) پاکستان میں ٹریکنگ، ٹیلی میٹکس، میپنگ اور لوکیشن کی بنیاد پر خدمات اور سہولیات فراہم کرنے والی سرفہرست IoT کمپنیTrakker TPL نے،MCR پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے1993 میں متعارف کرائے جانے والے پاکستان کے پہلے غیر ملکی فوڈ برانڈ اور ریسٹورنٹس کی سب سے بڑی چین Pizza Hut کے ساتھ شراکت داری کرلی۔TPL Trakker ، Pizza Hut کی موبائل ایپ لوکیشن کو مزید فعال کرنے اور اُن کی فوڈ ڈیلیوری سروسزمیں اضافے کے لیے مطلوبہ ضرورت کے مطابق لوکیشن بیسڈ سروسز (LBS) فراہم کرے گا،تاکہ وہ اپنے کسٹمرز کو پیزا اُن کی کی دہلیز تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔پاکستان میں، لوکیشن پر مبنی سروسز پر بین الاقوامی کمپنیوں کی اجارہ داری رہی ہے، جنہوں نے علاقائیت اور مطلوبہ ضرورت جیسے ان اہم عناصرکو قطعاََ نظر انداز کردیا،جو پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل میپ سلوشن کے ادارے TPL Maps اپنی خدمات کے ذریعے پاکستان میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم مہیا کرنے کے لیے فراہم کرسکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -