وزیر زکواۃ انورزیب کا خپل  وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل کا دورہ

وزیر زکواۃ انورزیب کا خپل  وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل کا دورہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں وزیر زکوٰۃ وعشر انورزیب خان نے بدھ کے روز وزیر اعلی شکایت سیل(خپل وزیراعلی کمپلینٹ سیل) کا دورہ کیا جہاں پر صوبائی وزیر نے صوبہ کے مختلف اضلاع سے براہ راست ٹیلی فون کالز کے ذریعے لوگوں کو محکمہ زکوٰۃ و عشر سے متعلق درپیش مسائل اور شکایات سے جن میں سے بعض کو صوبائی وزیر نے موقع پر محکمہ کے انتظامی افسران کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ شکایات و مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انورزیب خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے پورے صوبے اور نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلیے زکوۃ فنڈ جاری کیا ہے جس سے غریب اور مستحقین زکوٰۃ کافی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں نئے ضم شدہ اضلاع میں پہلی بار خطیر رقم زکوٰۃ کی مد میں مستحقین میں تقسیم کیاجارہاہے قبل ازیں صوبائی وزیر کوخپل وزیراعلی شکایت سیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی نے شکایت سیل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا اس سے عوام اور منتخب نمائندوں کے درمیان فاصلے ختم ہوجائینگے بلکہ وزراء آسانی عوامی مسائل سے آگاہ ہوجائینگے وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات پر تمام وزارء شکایت سیل کا باقاعدگی سے دورے کررہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل سے باخبر ہوسکے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -