کراچی، آئل ٹینکر کے نیچے  سے تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی، آئل ٹینکر کے نیچے  سے تشدد زدہ لاش برآمد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی دوسری بندرگاہ پورٹ قاسم کے مین گیٹ پر کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے سے 1 شخص کی لاش ملی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قا سم کے مین گیٹ کے قریب سے برآمد ہونے والی لاش تشدد زدہ ہے، مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم ہو گی، جس سے اس کی موت کا سبب پتہ چل سکے۔ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ لاش کی شناخت 40 سالہ اعظم علی ولد پیر محمد عمرکے نام سے ہوئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -