بلدیہ وسطی میں واگزار تفریحی مقامات کا آکشن جاری 

  بلدیہ وسطی میں واگزار تفریحی مقامات کا آکشن جاری 

  

کراچی (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ پاکستان کے احکامات پرضلع وسطی میں قائم اسٹیڈیم،ایموزیمنٹ پارک،جیمخانہ،فٹنس سینٹرز،جمنازیم،سوئمنگ پول کو قبضہ مافیا سے واگزار کراکر عوام کو انکی دہلیزپر سستی تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اوربلدیہ وسطی کی فیس کلیکش(ریکوری) موئثر بنانے کے لئے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013،دفعہ 12، 96، 100، 138اور شیڈول 2اور 7 اندراج نمبر 20کے عین مطابق اور شفاف طریقے سے آکشن کئے جارہے ہیں۔ فیس کلیکش رائٹس کے تحت دئے جانے والے حقوق کا مقصد سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 کے تحت فیس وصول کرنا ہے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کی موجودہ انتظامیہ کے اس قدم سے نہ صرف بلدیہ وسطی کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو سستی تفریح کے مواقع بھی میئسر آئیں گے۔ مزید یہ کہ کامیابی حاصل کرنے والے امید واروں کی کارکردگی پر بھی متعلقہ محکمہ مسلسل نگرانی اور معاہدے کے مطابق کام نہ کرنے والے امیدواروں کے معاہدے بھی منسوخ کر دئے جائیں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مزکورہ اثاثہ جات بلدیہ عالیہ وسطی کی ملکیت ہی رہیں گے۔مزید براں بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایسے تما م  جیمخانہ،فٹنس سینٹرز،جمنازیم،سوئمنگ پول اور اسٹیڈیم جنھیں کلیکش رائٹس کے تحت کامیاب امیدواروں کو فیس کلیکشن کے لئے  دئے گئے ہیں وہاں کے چارجز (فیس) بلدیہ وسطی اورامیدواروں کے درمیان معاہدے کے مطابق ہی وصول کی جائے تاکہ عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالا جاسکے  دوسری جانب کامیاب امیدواروں سے حاصل ہونے والی آمدنی بلدیہ وسطی کے وسائل میں اضافے کا سبب بنے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -