پی ڈی ایم سے اے این پی کی علیحدگی خوش آئند ہے،رازق ایڈوکیٹ

پی ڈی ایم سے اے این پی کی علیحدگی خوش آئند ہے،رازق ایڈوکیٹ

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کونسل کے ممبرسابق ضلع کونسل کے ممبرممتازقانون دان محمدرازق جان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پی ٹی ایم سے عوامی نیشنل پارٹی کے علٰحیدہ گی خوش ائندہے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ اقتدارکے حصول کیلے چھوٹے پارٹیوں کواستعمال کرکے اقتدارمیں انے کے بعدصرف اورصرف پنجاب کوترقی دیکرخیبرپختونخوابلوچستان اورسندھ کومکمل طورپرنظراندازکیاگیاتھا۔ان خیالات کااظہارمحمدرازق جان ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کی واحدنمائندہ جماعت ہے جوپختون قوم کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہی ہے عوامی نیشنل پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے اس خطے میں امن امان کے بحالی کیلئے جام شہادت نوش کیاہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف خودلندن میں بیٹھ کوچھوٹے پارٹیوں کوقربانی کابکرابنارہے ہیں اگرنوازشریف عمران خان کوہٹانے میں مخلص ہے تووہ لندن چھوڑکرپاکستان میں ا ن کاڈٹ کرمقابلہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم سے علٰحیدہ گی پرہم اپنے پارٹی کے قائدین اسفندیارولی خان امیرحیدرخان ہوتی ایمل ولی خان سردارحسین بابک میاں افتخارکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -