تحریک انصاف کا نصب العین عوامی خدمت ہے،عمر کاکا خیل 

 تحریک انصاف کا نصب العین عوامی خدمت ہے،عمر کاکا خیل 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سابق امیدوار برائے حلقہ پی کے 63میاں محمد عمر کاکاخیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نصب العین عوامی خدمت ہے پی ٹی آئی کا مقصد عوامی خدمت اور قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ہے ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں لیکن قوم کی خدمت ہمارا شعائر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کلاں کابل ریور، آباخیل، ملک آباد سمیت نوشہرہ کلاں کے دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق ضلعی کونسلر زاہد حیات، اور دیگر بھی موجود تھے میاں محمد عمر کاکاخیل نے مزید کہا کہ ہم وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک اور اسحاق خان خٹک کے مشکور ہیں کہ انہوں نے حلقہ پی کے 63اور بلخصوص نوشہرہ کلاں کے عوام کی ترقی کیلئے تہہ کر رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے نوشہرہ کابل ریور، ملک آباد، نوشہرہ مردان روڈ، واپڈا کالونی اور دیگر علاقوں کی نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 70خطیر رقم مختص کر دیا ہے اور اس سے نوشہرہ کلاں میں نکاسی آب کا نظام بہتر ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقصد اپنے وعدوں کی تکمیل ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -