چارسدہ،قصائیوں نے ملاقات کی منظوری کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن

  چارسدہ،قصائیوں نے ملاقات کی منظوری کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ)چارسدہ کے قصائیوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اہل قریش کے اجلاس میں حکومت سے گوشت کا ریٹ 450 روپے فی کلو مقرر کرنے کا مطالبہ۔حکومت اگر 450روپے فی کلو ریٹ نہیں دے سکتا تو سبسڈی دیں۔ صدر ارشاد قریشی۔ تفصیلات کے مطابق تاجر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر لعل محمد لعل کے زیر صدارت اہل قریش کا گرینڈ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے قصائیوں،تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری میاں رحم باچا سمیت کابینہ کے دیگر اارکین نے شرکت کی۔اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے اہل قریش کے صدر ارشاد علی، تاجر اتحاد کے مرکزی صدر لعل محمد لعل اور دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت چارسدہ میں گوشت کا ریٹ 450 روپے فی کلو مقرر کر یں۔ اگر حکومت 450روپے فی کلو ریٹ نہیں دے سکتا تو سبسڈی دیں یا جانور فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں جبکہ سرکاری ریٹ نہیں بڑھ رہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کاروبار اپنے عزت کی خاطر کرتے ہیں۔آئے روز انتظامی افسران کی بے عزتیوں سے ہم تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتظامیہ ایک ہفتہ کے اندر ان کے مطالبات تسلیم کریں ورنہ رمضان سے ایک روز قبل اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔