باڑہ تحصیل میں لیشمنیاں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
باڑہ(نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل میں لیشمنیاں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔اس حوالے سے مقامی سماجی کارکن جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ سپاہ کے علاقے گنداو میں لیشمنیاں مرض میں زیادہ تعداد میں مریض مبتلا ہے جن کو سخت تکلیف کا سامناہے محکمہ صحت اس حوالے سے اقدامات کریں۔ڈوگرہ ہسپتال اور جمرود میں انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ ایم ایس ڈوگرہ ہسپتال کے مطابق ہسپتال میں لیشمنیاں انجکشن موجود نہیں ہے جبکہ جمرود میں بھی اس مرض کا انجکشن نہیں ہے لیکن ہم نے اس کا ڈیمانڈ کیا ہے۔ایک سال سے دس سال تک لیشمنیا ں مریضوں کے لئے اورل انجکشن سے علاج نہیں ہوسکتا ہے۔اس سے زیادہ عمر کے اورل مریضوں کو انجکشن لگایا جاتا ہے۔انجکشن کیلئے محکمہ سے ڈیمانڈ کی ہے۔