شبقدر بازار زیر زمین سوئی گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ

  شبقدر بازار زیر زمین سوئی گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ

  

شبقدر (نمائند ہ خصوصی)شبقدر بازار زیر زمین سوئی گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ،واقعہ مین چوک شاہ سویٹس اینڈ بیکرز پشاور شاہراہ پر پیش آیا،زیر زمین سوئی گیس کنکشن لیک ہونے کے باعث پیش آیا۔ مالک دوکان۔  دھماکہ کے وقت درجنوں مزدور کام میں مصروف تھے شہری اور مزدور معجزانہ طور پر بچ گئے دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی کئی دوکانوں اور پلازے میں دراڑیں پڑ گئی  لاکھوں روپے کے سامان کو بھی  نقصان پہنچ گیا شاہ سویٹس اینڈ بیکرز کے مالک حاجی  سید گلاب شاہ باچا اور حاجی زاہد دوکاندار نے  محکمہ سوئی گیس  پرائیویٹ ٹھیکہ دار اور ایک دوکاندار کے خلاف تھانہ شبقدر میں ایف آئی آر درج کر دی متاثرہ دوکانداروں کے مطابق  محکمہ سوئی گیس اور  ٹھیکیدار کو بروقت شکایت کی لیکن  ٹھیکیدار نے شکایت نظر انداز کر دیا ٹھیکیدار کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث واقعہ پیش آیا  شاہ سویٹس اینڈ بیکرز کے مالک حاجی گلاب شاہ باچا کے مطابق دھماکہ سہ پہر  تین بجے پیش آیا  زور دھماکہ کے وقت تمام مزدور خریدار اور بازار میں موجود شہری معجزانہ طور پر بچ گئے دھماکے کے فورا بعد پولیس انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچ گئے اورتحقیقات شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -