اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد(تمغہ امتیاز) انتقال کرگئے

  اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد(تمغہ ...

  

مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ سے تعلق رکھنے والے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد(تمغہ امتیاز) انتقال کرگئے وہ اپنے ابائی گاوں مٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی قائدین مختلف یونیورسٹیوں کے ذمہ داروں تعلیم سے وابستہ افسران اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کے انتقال سے خیبر پختونخوا ایک اہم ماہر تعلیم سے محروم ہوکر مٹہ تحصیل ایک اہم شخصیت سے محروم ہوا پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کے وفات پر پورا مٹہ تحصیل سوگوار رہا  مٹہ پریس کلب نے مرحوم کے وفات کو مٹہ تحصیل اور خاص کر تعلیمی میدان کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قرارد غمزدہ خاندان کی دکھ درد میں برابر کے شریک ہے مٹہ پریس کلب تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ سے تعلق رکھنے والے خبیر پختو نخوا کے ممتاز ماہر تعلیم اور سلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد انتقال کرگئے مرحوم کو گذشتہ روز اپنے ابائی گاوں مٹہ میں سپرد خاک کردیا گیا مرحوم کے نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں تعلیم سے وابستہ افسران سیاسی قائدین زندگی کی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی یاد رہے کہ مرحوم وائس چانسلر گومل یونیورسٹی  ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ڈاکٹر شفیق احمد اورڈین اف ملاکنڈ یونیورسٹی  ڈاکٹر رشید احمد کا بھائی اور اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی اسلامیہ کالج پشاور پروفسر اشتیاق احمد کا چچا تھا ادھر مٹہ پریس کلب کے طرف سے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹہ پریس کلب تکلیف کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالے مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیکر پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمادیں تعزیتی بیان میں مرحوم پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کے وفات کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی میدان کیلئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا تعلیمی میدان میں مرحوم پروفیسر احمد کے پوری دنیا نمایاں کردار ادا کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -