خواجہ سرا سے موبائل اور نقدی چھیننے والے ملزمان گرفتار

     خواجہ سرا سے موبائل اور نقدی چھیننے والے ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء سے موبائل اور نقدی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مدعی امجد علی عرف نینانے پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے بیان کیا کہ مسلح ملزمان نے میرے کمرے واقع صدیقی پلازہ میں آکر مجھ سے میرا موبائل اورایک لاکھ نوئے ہزارروپے لے کر فرار ہوئے۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔جس پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ہارون جدون نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی کے دوران واقعہ میں ملوث ملزمان جاوید عرف سور ولد نوبت سکنہ افغانستان حال حیات آباد اور محمد سلمان ولد شفیق سکنہ نوتھیہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موبائل،ایک لاکھ نوئے ہزارروپے اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔جبکہ دوسری کاروائی کے دوران تھانہ رحمان بابا پولیس نے چند روز قبل خواجہ سراء کے اغواء میں ملوث مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں ارشد، احسن اور اعجاز شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -