اصلاحی وروحانی اجتماع ومجلس ذکر آج کانگڑہ شبقدر میں ہورہا ہے
شبقدر(تحصیل رپورٹر) اصلاحی وروحانی اجتماع ومجلس ذکر آج کانگڑہ شبقدر میں ہورہا ہے اجتماع ومجلس ذکر میں حضرت مفتی فریدؒ کے فرزند حافظ خواجہ یاسین احمد، پیرحزب اللہ جان، مولانا عبدالرؤف، عبدالمعبود حقانی خصوصی شرکت کریں گے۔ تحفظ عالمی ختم نبوت تحصیل شبقدر کے صدر میاں آیاز احمد حقانی نے کہا کہ خانقاہ نقشبندی کانگڑہ میں اجتماع 4بجے سے عصر سے رات گئے تک جاری رہیگا۔ جسمیں ختم خواجگان شرک ہوں گے۔ تمام اہل علاقے سے شمولیت کی درخواست کی گئی۔