اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی نشے میں دھت ملزم گرفتار

اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی نشے میں دھت ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی۔نشے میں دھت ملزم گرفتار۔ملزم نے فائرنگ کرکے بہن کو زخمی جبکہ بیوی بچے کو یر غمال بنایاتھااکوڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ اکوڑہ مہاجر بازار میں ایک شخص نے اپنی بہن کو فائرنگ کرکے زخمی جبکہ بیوی بچے کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایاہیآیاز محمود DSP اکوڑہ بمعہ نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیادوران گھیراو پولیس کو پتہ چلا کہ گھر کے اندر شخص مکمل نشے میں دھت ہے اور کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے چار گھنٹے کے مسلسل کوششوں سے عورت اور بچے کو بچا کر ملزم ریحان ولد امتیاز ساکن اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے  پستول برآمد کر لئے گئے۔