لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کا ایف بی آر اور این ایل سی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ 

   لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کا ایف بی آر اور این ایل سی کیخلاف ...

  

خیبر(بیوروپورٹ)خیبر لنڈیکوتل بازار میں خوگہ خیل قوم کا ایف بی آر اور این ایل سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا  احتجاجی مظاہرہ سے خوگہ خیل قوم کے مشر شاہ محمد شینواری اور برکت اللہ شینواری خوگہ خیل  اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایف بی آر اور این ایل سی حکام طورخم  میں خوگہ خیل قوم کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور قوم کے زمینوں پر قبضہ کرکے تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور این ایل سی حکام خوگہ خیل قوم کے ساتھ  معاہدے کی پاسداری کریں اور ان کو  حقوق دیا جائے احتجاجی مظاہرہ سے مظاہرین نے کہا کہ اگر ایف بی آر اور این ایل سی حکام نے خوگہ خیل قوم کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو نہ ختم ہونے والا احتجاجی دھرنا دینگے جو  مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہے گا قوم اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -