پشاور، خواجہ سراؤ کا جنسی تشدد اور قتل کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ 

    پشاور، خواجہ سراؤ کا جنسی تشدد اور قتل کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے خواجہ سرؤ ں نے خیبر پختونخوا اور ملک بھر میں خواجہ سراؤں کو قتل کرنے جنسی تشدد کا نشنہ بنانے اور دیگر مظالم کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خواجہ سراؤں پر تشدد بند کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور کواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے مظاہرے کی قیادت آل خیبر پختونخوا کی عہدیدار فرزانہ جان اور دیگر خواجہ سراؤں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اوربینرز اٹھا رکھے تھے  جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے جبکہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی  اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ پاکستان اور بلخصوص خیبر پختونخوا میں خواجہ سراؤں کے قتل،جنسی تشدد،بھتہ  خوری اورخواجہ سراؤں کی برہنہ ویڈیوز بنائی جاتی ہے جو ظلم کی انتہاء ہے  اور خوجہ سراؤں کو کسی سطح پر بھی کوئی تحفظ دینے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ ہم بھی خدا کے بندے ہے ہمیں بھی انسان سمجھا جائے اور ہمارے خلاف ہونیوالے مظالم کے روک تھام کے حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا کر ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور خواجہ سراؤں کو سکون  کی زندگی جینے کا حق دیا جائے جبکہ خواجہ سراؤں کو قتل کرنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور دیگر مظالم کرنیوالوں کو سخت سزائے دی جائے۔