کوہاٹ،کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر مختلف  سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن 

  کوہاٹ،کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر مختلف  سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن 

  

کوھاٹ (بیورورپورٹ) کے ڈی اے میں کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر مختلف سیکٹرز میں سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ایڈیشنل ڈی سی بشیر احمد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کے ڈی اے سیکٹر چھ‘ سیکٹر ون اور فیز ٹو سیکٹر اے 3 میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا کہ ان علاقوں میں کورونا کے مزید 36 رزلٹ مثبت آئے اور اس طرح کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 296 ہو گئی سیکٹر6 نیلا گنبد علاقہ کے 36 گھروں کے 225 افراد میں سے 13‘ سیکٹر ون کے 120گھروں کے 477 میں سے 13 اور فیز2 سیکٹر3A کے 20 گھروں کے 80 افراد میں سے 4 کورونا سے متاثر پائے گئے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -