امین الحق کی صحت یابی  کے لیے دعائے صحت اپیل

امین الحق کی صحت یابی  کے لیے دعائے صحت اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل فیڈریشن سی بی اے سینٹرل کے صدر زاہد امام،سینٹرل لیڈرز سلیم خان،اعظم،مشتاق اور دیگر نے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں پی ٹی سی آئی فیڈریشن سی بی اے سینٹرل کے رہنماؤں نے وفاقی وزیر کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کے تمام ملازمین امین الحق کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر امین الحق ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔