وزیراعلیٰ محمود خان کا سابق وائس چانسلرز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

وزیراعلیٰ محمود خان کا سابق وائس چانسلرز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق وائس چانسلرز اسلامیہ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے مرحوم کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی علمی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔دریں اثناء وزیر اعلی نے شہزادہ میاں گل امیرزیب کی بیوہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -