اکوڑہ خٹک،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق 

اکوڑہ خٹک،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق 

  

اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان) اکوڑہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوا ر جان بحق عثمان اپنی موٹرسائیکل پر سوا ر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک کی زرد میں آکر شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ لیجایا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا ٹرک ڈرائیور ٹرک سمت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اکوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق عثمان ولد میحی الدین سکنہ شیرین والی دیر میں موٹر سائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ اس دوران اکوڑہ خٹک کے موقع شید و کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نمبرZ1617 کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ اس دوران ٹرک ڈرائیور ٹرک سمت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ لیجایا گیا جہان پر زخمی نے دم توڑ دیا اکوڑہ پولیس نے جان بحق عثمان کے چچا شیر زمان کی رپورٹ پر ڈرائیور حاجی فرمان ولد فضل سبحان سکنہ ناگمان پشاور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -